جمعرات 11 جون 2026 - 15:51
شیخ ابراہیم زکزاکی کا سوشل میڈیا کے درست استعمال کے بارے میں واضح مؤقف

حوزہ / شیخ ابراہیم زکزاکی نے سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور ان پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی کے دفتر کے پیج سے نقل کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ابوجا میں واقع گھر پر منعقدہ "ٹک ٹاک کارکنوں کی انجمن کانفرنس" کے اختتامی خطاب میں سوشل میڈیا کو موجودہ دور میں پیغام کی منتقلی کے اہم ترین ذرائع میں سے قرار دیا۔

انہوں نے تاریخ میں پیغام پہنچانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شیخ عثمان دان فودیو اور امام خمینی رہ کے دور کی مثالیں دیں اور کہا کہ ہر دور میں مواصلاتی آلات نے پیغام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیخ زکزاکی نے اس کے ساتھ ساتھ زور دیا کہ سوشل میڈیا مثبت کاموں اور غلط کاموں دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ مسئلہ صارفین کے ان آلات کے استعمال کرنے کے طریقہ کار پر منحصر ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی کا سوشل میڈیا کے درست استعمال کے بارے میں واضح مؤقف

انہوں نے بعض امور کا نامکمل حوالہ دینے اور جملوں کو ان کے اصل سیاق و سباق سے الگ کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا اور کہا: کسی بھی بات کو اپنے اصل سیاق و سباق میں ہی نقل کیا جانا چاہیے کیونکہ اگر وہ اپنی اصل اور سیاق و سباق سے الگ ہو جائے تو اس کا اصلی مفہوم ختم ہو جاتا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہبر نے آخر میں سوشل میڈیا پر توہین اور گالی گلوچ سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ حاشیاتی موضوعات اور مصنوعی تنازعات کا تعاقب کرنے سے گریز کریں جو صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے پیدا کیے جاتے ہیں، اور اجازت نہ دیں کہ نامناسب "ٹرینڈز" معاشرے کو اہم مسائل سے دور رکھیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی کا سوشل میڈیا کے درست استعمال کے بارے میں واضح مؤقف

شیخ ابراہیم زکزاکی کا سوشل میڈیا کے درست استعمال کے بارے میں واضح مؤقف

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha